پاکستان
Time 25 فروری ، 2020

حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا

—فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگئی۔

حج درخواستوں کی وصولی 25 فروری  سے شروع ہو کر 6 مارچ تک جاری رہے گی جب کہ ہفتے اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے  اور حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا۔

بینک حکام کے مطابق جن امیدواروں کا نام مسلسل 3 سال قرعہ اندازی میں نہیں نکلا اس بار وہ بغیر قرعہ اندازی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

مزید خبریں :