آنکھوں کے گِرد سوجن ختم کرنے کیلئے مفید غذائیں

فوٹو: فائل

آنکھوں کی سوجن ختم کرنے کے لیے کارگر ٹوٹکوں کے علاوہ خوراک میں تبدیلی کرکے بھی اس سوجن کو ختم کرنا ممکن ہے۔

جی ہاں! آنکھوں کی سوجن غذاؤں سے ختم کی جا سکتی ہے لیکن سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ یہ وجہ جان لیں کہ آنکھوں پر سوجن آنے کی کیا ممکنہ وجوہات ہوتی ہیں۔

بنیادی طور پر آنکھوں گے گِرد سوجن کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہماری آنکھوں کے گِرد ایک مائع ’ایڈیمہ‘ جمع ہوجاتا ہے، چونکہ آنکھوں کے قریب جِلد بے حد باریک ہوتی ہے یہی وجہ ہے سوجن واضح طور پر نظر آتی ہے۔

علاوہ ازیں آنکھوں کے گرد سوجن ان وجوہات کی بناء پر بھی آتی ہے۔

ضرورت سے زیادہ نمک کا استعمال

الرجی یا انفیکشن

سائنَس (ناک میں سوزش) کا مسئلہ

پانی کی کمی

نیند کی کمی یا تھکاوٹ

دباؤ

رونے کے بعد

بڑھتی عمر

ابھی ہم نے آپ کو آنکھ پر سوجن آنے کی وجوہات کے بارے میں بتایا ہے، اب جانتے ہیں کہ کس طرح کی خورا ک کا استعمال کرکے آنکھوں کی سوجن سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

پانی کا استعمال

فوٹو: فائل

ماہرینِ صحت کے مطابق پانی کی کمی بھی آنکھوں پر سوجن کا سبب بنتی ہے تو ضروری ہے کہ اپنے جسم اور جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

رس دار پَھلوں کا استعمال

فوٹو: فائل

آنکھوں کی سوجن کو ختم کرنے کے لیے ہم میں سے اکثر لوگ آنکھوں پر کھیرا رکھ لیتے ہیں لیکن آنکھوں پر کھیرا رکھنے سے بہتر ہے کہ آپ کھیرے کو اپنی خوراک میں شامل کریں اور ساتھ ہی ایسے پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ان پھلوں اور سبزیوں میں ٹماٹر، کھیرا، نارنجی، اسٹارابیری وغیرہ شامل ہیں۔

سوڈیم والی غذاؤں سے پرہیز

فوٹو: فائل

اپنی خوراک میں ایسی چیزوں کا استعمال کم کر دیں جس میں سوڈیم کی مقدار ہوتی ہے جس میں کین والی خوراک، مارجرین وغیرہ شامل ہے۔ ایسی خوراک کا استعمال کرنے سے آنکھوں کے گِر مائع (فلیوڈ) جمع ہونے کی وجہ سے سوجن آجاتی ہے۔

کیفین سے گریز

فوٹو: فائل

ضرورت سے زیادہ کیفین کا استعمال صحت کے لیے بھی مضر ثابت ہوسکتا ہے، اور اس کا زائد استمعال کرنے سے آنکھوں کے گرد سوجن آجاتی ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :