Time 02 مارچ ، 2020
انٹرٹینمنٹ

’پردے میں رہنے دو‘

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام 

اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمٰن پہلی مرتبہ ایک ساتھ معروف ہدایت کار وجاہت رؤف کی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں جلو گر ہوں گے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی عکس بندی کا آغاز کردیا ہے۔

وجاہت رؤف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی عکس بندی کے پہلے دن کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بسم اللہ، چوتھی فلم‘۔

View this post on Instagram

Bismillah. Film #4

A post shared by Wajahat Rauf (@wajahatraufofficial) on


اگرچہ فلم کی کہانی کے حوالے سے ہدایت کار وجاہت رؤف کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی ایک سماجی مسئلے پر مبنی ہے جسے ہلکے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم جذبات اور مزاح سے بھرپور ہوگی اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم بینوں کے دل کو چھوئے گی۔

فلم کے مرکزی کردار کے حوالے سے ہدایت کار نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے بتایا کہ علی رحمٰن اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا لگ رہا ہے کیونکہ یہ دونوں ایک ساتھ اس سے قبل کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئے۔

فی الحال ہدایت کار کی جانب سے فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی ریلیز اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ فلم کی عکس بندی اگلے 6 ماہ تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :