وزیراعظم نے پنجاب میں 5 خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں 10 میں سے 5 خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنےکی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پنجاب میں خصوصی اقتصادی زونز  بھلوال، بہاولپور، رحیم یار خان میں بنیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2 خصوصی اقتصادی زونز  نوشہرو فیروز اور بھلاری میں بنیں گے جبکہ بلوچستان میں بھی 2 خصوصی اقتصادی زونز  بوستان اور حب میں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک خصوصی اقتصادی زون رشکئی میں بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک 13 خصوصی اقتصادی زونز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سرکاری شعبے میں 12 مزید خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پرکام ہورہا ہے اور نجی شعبے میں 6 خصوصی اقتصادی زونز پر بھی پیشرفت جاری ہے۔

مزید خبریں :