Time 09 مارچ ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس: چمن پر پاک افغان بارڈر کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع

چمن:کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر کو مزید ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا۔

افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے چمن میں پاک افغان بارڈر کو ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر کو مزید ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے بعد آج آٹھویں روز بھی بارڈر بند ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے اور سرحد سے آنے والوں کی اسکریننگ بھی جاری ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پاک افغان سرحد پر 15 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے اور سرحد کھلنے کے بعد اسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ادھر چیمبر آف کامرس کا کہنا ہےکہ سرحد کی مزید بندش سے مسلسل نقصان ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے بعد پاکستانی حکام نے تفتان سے پاک ایران بارڈر کو بھی بند کر رکھا ہے اور گزشتہ ہفتے بارڈرکو 14 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

مزید خبریں :