09 مارچ ، 2020
ایل این جی ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ایم ڈی پی ایس او سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔
ایل این جی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اپیانا کہ ایل این جی کا ضمنی ریفرنس ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے، آئندہ سماعت تک پیش کر دیں گے۔
نیب کے تفتیشی افسر نے سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش کی۔
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔