ہفتے میں صرف ایک مرتبہ پپیتا کھانے کے فوائد جانیے

فوٹو: فائل

پپیتا ایک ایسا پھل ہے جسے استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں اور اگر اس فائدے مند پھل کے ذائقے کی بات کی جائے تو یہ بھی بہترین ہوتا ہے۔

پپیتے کو اگر آپ روزانہ نہیں کھا رہے تو اسے ہفتے میں صرف ایک بار  کھانے کے بھی حیرت انگیز فوائد ہیں۔

چلیں جانتے ہیں کہ ہفتے میں ایک بار پپیتا کھانا صحت کے لیے کیسا ہے۔

کولیسٹرول

فوٹو: فائل

پپیتے میں فائبر بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے میں بے حد معاون کردار ادا کرتے ہیں جب کہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور دیگر وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں جو امراضِ قلب جیسی جان لیوا بیماری کے امکانات بھی کم کردیتے ہیں۔

پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ

فوٹو: فائل

اکثر لوگوں کے پیٹ میں کیڑے بھی پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے بے حد نقصان کا باعث بنتے ہیں، پپیتے کو خوراک میں شامل کرنے سے یہ ان کیڑوں کا خاتمہ کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں جب کہ ان پپیتے کے بیج بھی غذائیت سے مالامال ہوتے ہیں۔

مضبوط قوت مدافعت

فوٹو: فائل

پپیتے میں موجود وٹامن اے، سی اور ای ہمارے نظامِ قوتِ مدافعت کو طاقت بخشنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اس پھل کو اپنی خوراک میں شامل کریں گے تو اس سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔

قبلِ از بڑھاپا

فوٹو: فائل

پپیتے کو غذائیت سے مالامال پھل سمجھا جاتا ہے اور اس میں موجود غذائیت انسان کو قبلِ از وقت بڑھاپے سے بچاتی ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی، ای اور اینٹی آکسیڈینٹس جلد کو جھریوں اور سورج سے متاثر ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔

بلڈ پریشر

فوٹو: فائل

پپیتے میں موجود ‘کارپین‘ بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈپریشر کو معتدل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پپیتے کی بیجوں کا استعمال کیسا ہے؟

جہاں پپیتا خوراک میں شامل کرنے کے بے شمار فوائد ہیں تو وہیں اس میں موجود بیجوں کا استعمال کرکے بھی بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پپیتے کی بیجیں گردوں کی حفاظت، جراثیم کے خلاف مزاحمت کرنے کے ساتھ ساتھ سوزش اور سوجن میں بھی کمی کرتی ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :