'تمہیں کسی اور کے ساتھ بانٹنا بہت مشکل ہے'

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

خوبرو اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی کی تاریخ ابھی تک منظرِ عام پر تو نہیں آئی لیکن ان کے دوستوں کی سوشل میڈیا پوسٹس اس بات کا اشارہ کر رہی ہیں کہ اداکار جوڑی جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہے۔

اسی ضمن میں اداکارہ سجل علی کی قریبی دوست زارا نور عباس نے جلد دلہن بننے والی دوست یعنی سجل کے لیے ایک خاص اور جذباتی پیغام لکھا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

زارا نور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کرنے کے ساتھ سجل علی کے ساتھ متعدد تصاویر بھی اپ لوڈ کیں جس سے ان کی پرانی یادیں بھی تازہ ہوئیں۔

زارا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اور سجل کی دوستی کو 10 سال ہوگئے ہیں اور ان 10 سالوں میں دونوں نے ایک ساتھ اچھا اور برا وقت بھی دیکھا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ تمہاری شادی ہونے والی ہے، تمہیں کسی اور کے ساتھ بانٹنا میرے لیے بے حد مشکل ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام میں زارا نے لکھا کہ اپنے ہونے والے شوہر کو بتا دو کہ تم ہمیشہ سب سے پہلے میری ہی رہو گی، جا سمرن جی لے اپنی زندگی۔

واضح رہے کہ 6 جون 2019 کو اداکار و گلوکار احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کیا تھا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

منگنی کے اعلان کے بعد مداحوں کو اداکار جوڑی کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لال رنگ کے دوپٹے اور گلاب کے پھولوں کی تصویر لگائی تھی جس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا تھا اور ان تصاویر سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ شاید اداکار جوڑی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

بعد ازاں احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلاب اور گیندے کے پھولوں کے درمیان ایک کیک رکھا ہوا ہے جس پر لکھا ہے ’احد اور سجل کی ڈھولکی‘۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

علاوہ ازیں سجل اور احد رضا نے اپنی شادی پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی مائیک نیتھاوریاناکس کو بھی مدعو کیا ہے لیکن  شادی کی باقاعدہ تاریخ کے حوالے سے سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :