Time 11 مارچ ، 2020
پاکستان

وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو چارج سنبھالتے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا

وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو چارج سنبھالتے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں حال ہی میں سیکرٹری صحت تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو سیکرٹری صحت کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو آج چارج سنبھالتے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر توقیر شاہ بھی ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں اور وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت شہبازشریف کے سیکرٹری تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی پر حکومت کو سخت ردِعمل کا سامنا تھا، توقیر شاہ کی تعیناتی پرطاہرالقادری نے بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے حلقوں نے بھی تحفظات ظاہر کیے تھے۔

مزید خبریں :