Time 13 مارچ ، 2020
دنیا

مہلک کورونا وائرس سے بھارت میں پہلی موت

بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 76 سالہ شخص انتقال کر گیا جو سعودی عرب سے واپس آیا تھا— فوٹو: فائل

چین کے شہر ووہان سے دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے بھارت میں بھی پہلی موت ہوگئی۔

بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 76 سالہ شخص انتقال کر گیا۔

اطلاعات کے مطابق انتقال کرنے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 74 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت تک 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں جب کہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 949 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :