کھیل
Time 13 مارچ ، 2020

کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل منسوخ کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے باعث بھارت میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) منسوخ کر دی گئی۔

دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا سے جہاں معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے وہیں اس سے کھیلوں اور تعلیم سمیت دیگر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

امریکا نے ملک میں ہونے والی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشورہ دیا ہے کہ اولمپکس گیمز 2020 بھی منسوخ کر دینے چاہئیں۔

کورونا وائرس کے باعث پہلے دہلی میں آئی پی ایل کے میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم 29 مارچ سے شروع ہونے والی لیگ کے میچز 15 اپریل تک منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی تاہم اگر غیر ملکی کھلاڑی چاہیں تو وہ اپنے وطن کو جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :