’سجل اور احد کو شادی مبارک‘

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

’یقین کا سفر‘ اور ’یہ دل میرا‘ کی پسندیدہ جوڑی سجل علی اور  احد رضا میر حقیقی زندگی میں بھی ایک ہو گئے۔

گزشتہ روز  اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے ابوظہبی میں ضیا نورائی جزیرے پر سادگی سے نکاح کیا۔

نکاح کے فوراً بعد ہی ’ساحد کی شادی‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور  مداحوں کی جانب سے سجل اور احد کے لیے نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔

View this post on Instagram

Hello Mr. Mir ️ #InAbuDhabi

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

ابو ظہبی میں نکاح کے بعد سجل اور احد دونوں کی جانب سے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

احد اور سجل کی جانب سے شیئر کی جانے والے تصویر پر اداکاہ مومل، حرا مانی، ڈیزائنر نومی انصاری سمیت متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آگے آنے والی زندگی کے لیے دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

 
فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

شادی کے پُر مسرت موقع پر اداکارہ سجل علی نے ڈیزائنر زارا شاہ جہاں کا ڈیزائن کردہ روایتی لال رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جب کہ اداکارہ کے بال اور میک اپ، میک اپ آرٹسٹ قاسم لیاقت نے کیا تھا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

دوسری جانب اداکار  احد رضا میر کو کریم رنگ کی سادہ شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے میں دیکھا گیا۔

اداکار جوڑی کی نکاح کی تقریب کا انعقاد ابو ظہبی میں ہوا جہاں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا اور گزشتہ روز اداکار جوڑی نے اچانک خاموشی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

 نکاح کے فوراً بعد ہی اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرتے ہوئے ’سجل احد میر‘ رکھ دیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سجل اور احد کی رسم حنا ادا کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔ 

6 جون 2019 کو اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ منگنی کی تھی۔

مزید خبریں :