بلوچستان: کورونا وائرس کی وجہ سے نادرا دفاتر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

17 مارچ سے 2 ہفتوں کے لیے دفاتر بند رہیں گے تاہم دفاتر کھولنے کا فیصلہ اُس وقت کے حالات کے مطابق کیا جائے گا: نوٹیفکیشن جاری — فوٹو: فائل 

کورونا وائرس کے باعث بلوچستان میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی ( نادرا) دفاتر  14 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 10 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر بھی زائرین کی بڑی تعداد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے نادرا دفاتر کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 مارچ سے 2 ہفتوں کے لیے دفاتر بند رہیں گے تاہم دفاتر کھولنے کا فیصلہ اُس وقت کے حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 179 ہوگئی ہے جن میں سے سندھ میں 146، خیبرپختونخوا میں 15، بلوچستان میں 10، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 26 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

مزید خبریں :