Time 18 مارچ ، 2020
پاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلومیٹر دور ماما زیارت میں انٹیلی جنس بنیاد پر  کارروائی کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ایک خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہیدوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف اور 36 سالہ لیہ کا رہائشی لانس حوالدار قمر ندیم شامل ہیں۔

مزید خبریں :