Time 19 مارچ ، 2020
پاکستان

فواد چوہدری کا عوام کو سرکاری سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ

فوٹو: فواد چوہدری ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس کے سبب ہینڈ سینیٹائزر  کی قلت پیدا ہونے پر عوام کو سرکاری سینیٹائرز کی دستیابی سے آگاہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کے ہینڈ سینیٹائزر عوامی سطح پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنے صوبے میں پی سی ایس آئی آر کے ہیڈ کوارٹرز سے سپلائی کے لیے رابطہ کریں جب کہ سینیٹائزرز کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی دستیابی یقینی بنائیں گے۔


مزید خبریں :