کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا

— اداکار تنویر جمال /فائل فوٹو

جاپان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے جانے والی پاکستانی ٹیم ٹوکیو میں پھنس گئی۔

معروف ادکار و رائٹر تنویر جمال کا کہنا ہے کہ سر ی لنکن ائیرلائن نے اچانک پروازیں منسوخ کردی ہیں، جس کے باعث وہ دیگر فنکاروں کے ساتھ ٹوکیو میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر جمال نے کہا کہ فنکاروں کے لیے متبادل پرواز کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ان کے گروپ میں اداکارہ مائرہ خان، تیمور خان، کئی کیمرہ مین اور گُرو شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امارات ائیرلائن سے فنکاروں کو پاکستان بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو سفارتخانہ پاکستان سے مدد طلب کریں گے۔

یاد رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد متعدد ائیرلائنز نے اپنی پروازیں محدود کر دی ہیں جب کہ بعض ممالک نے بھی غیرملکی پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید خبریں :