Time 20 مارچ ، 2020
صحت و سائنس

روزانہ دہی کا استعمال کرکے قوتِ مدافعت بڑھائیں

فوٹو: فائل

متعدد پھل اور سبزیوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جن کا استعمال کرکے قوتِ مدافعت کے نظام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو دہی کا استعمال کرکے نظامِ قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بتانے والے ہیں۔

دہی کا استعمال نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ اپنے نظامِ قوت مدافعت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دہی بے حد مفید ثابت ہوگا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کھانے سے نظامِ قوتِ مدافعت پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں اور روزانہ دہی کھانے سے نزلا، زکام اور دیگر انفیکشنز سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

دہی میں موجود پرو بائیوٹک مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں جس کی وجہ جسم میں کوئی بھی بیکٹیریا آسانی سے داخل نہیں ہوسکتا۔

ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کی گئی ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں دہی کا ضرور استعمال کریں، یہ نہ صرف نظامِ قوت مدافعت کے لیے بہترین ہے بلکہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی بے حد فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔ 

مزید خبریں :