20 مارچ ، 2020
بھارتی حکام کی جانب سے واہگہ بارڈر پر روکے جانے والا 12 سالہ صبیح کو جانے کی اجازت مل گئی۔
حکام کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ صبیح بھارت میں دل کا آپریشن کرانے گیا تھا جہاں سے واپسی پر گزشتہ روز بھارتی حکام نے اسے روک دیا تھا۔
تاہم، اب صبیح اجازت ملنے کے بعد پاکستان پہنچ چکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے ساتھ بارڈر بند کردیے تھے جس کے بعد پاکستان نے بھی گزشتہ روز بھارت کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا۔
دونوں ملکوں کے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام نے 15 پاکستانیوں کو واپس جانے سے روک دیا تھا جو کہ علاج معالجے اور دیگر معاملات کے لیے بھارت گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق روکے گئے پاکستانیوں میں 3 بچے اور 7خواتین بھی شامل تھیں۔