Can't connect right now! retry

پاکستان
25 مارچ ، 2020

پاکستان کی کابل میں گوردوارے پر حملے کی شدید مذمت

ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں،دفتر خارجہ ،فوٹو:فائل 

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گوردوارے پر  حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں ہونے والے حملے کا کوئی سیاسی، مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، تمام عبادت گاہیں مقدس ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔

 واضح رہے کہ افغان دارالحکومت میں گوردوارے پر حملے میں25  افراد ہلاک اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پونے 8 بجے کیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق گوردوارے کے  منتظمین کا بتانا ہےکہ حملے کے وقت دھرم شالا میں تقریباً 150 افراد موجود تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جب کہ  حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ گذشتہ ماہ 29 فروری کو دوحہ میں طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہونا ہے۔

اس معاہدے کے تحت طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ  وہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے اور غیر ملکی افواج پر حملے نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM