Print Story
X
25 مارچ ، 2020
کورونا وائرس وبا کی شکل اختیار کرنے کے بعد دنیا کے 190 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے اور اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد کو اس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 20 ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں بھی تیزی سے اس مہلک وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے وقت میں کورونا وائرس کے بارے میں بہت سی غلط معلومات اس وقت زیرگردش ہیں۔
یاد رکھیے۔۔۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کسی بھی عمر کے لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ مگر عمررسیدہ یعنی بزرگ اور ایسے افراد جو پہلے ہی کسی بیماری مثلاً (دمہ، شوگر، عارضہ قلب، کینسر) میں مبتلا ہیں، اس وائرس کی وجہ سے ان کی بیماری سنگین ہو سکتی ہے۔