کھیل
Time 28 مارچ ، 2020

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو پی ایس ایل سمیت 4 لیگز میں شرکت کی اجازت ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے نئی این او سی پالیسی جاری کردی— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے نئی این او سی پالیسی جاری کردی جس کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کرکٹرز کو  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت 4 لیگز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نئی این او سی پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ کھلاڑی کو این او سی کی درخواست کے لیے سب سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ یا ٹیم منیجمنٹ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور انٹرنیشنل مصروفیات کو پیش نظر رکھ کر درخواست کا جائزہ لیا جائے گا جس کی حتمی منظوری کا اختیار چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے پاس ہوگا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز سے منسلک ڈومیسٹک کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑی این اوسی کی منظوری کے لیے براہ راست اپنی ایسوسی ایشنز سے رابطہ کریں گے، غیرسرگرم اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو آئی سی سی سے منظور شدہ ایونٹس میں شرکت کے لیے پی سی بی سے این او سی لینا ہوگا۔

مزید خبریں :