29 مارچ ، 2020
پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ چین سے امدادی سامان لےکر نور خان ائیربیس چکلالہ پہنچ گیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل افضل کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچی تھیں۔
ہمسایہ ملک چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکنہ مدد فراہم کر رہا ہے۔