پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نورخان ائیر بیس پہنچ گیا

فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ چین سے امدادی سامان لےکر نور خان ائیربیس چکلالہ پہنچ گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ  جنرل افضل کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز  چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچی تھیں۔

ہمسایہ ملک چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکنہ مدد فراہم کر رہا ہے۔ 

مزید خبریں :