کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے خود اپنے دشمن ہیں: گورنر پنجاب

 گورنر پنجابچوہدری محمد سرور—فوٹو فائل

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک کے دیگر  صوبوں کی طرح پنجاب حکومت نے بھی سخت لاک ڈاؤن کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود  شہری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کے بھی دشمن ہیں، گھروں سے باہر نکلنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے اس لیے عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1540 سے زائد ہوگئی ہے۔ پنجاب سے اب تک کورونا کے 570 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید خبریں :