Time 30 مارچ ، 2020
دلچسپ و عجیب

شہرہ آفاق عالمی برانڈز کا اپنے لوگو کے ذریعے سماجی دوری اختیار کرنے کا مشورہ

فوٹو: بشکریہ سی این این 

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی دوری اختیار کرنےکی تجویز  کے بعد تمام لوگ سماجی دوری اختیار کررہے ہیں اور اس پیغام کو بھی عام کیا جارہا ہے۔

سماجی دوری کے پیغام کے ساتھ دنیا بھر سے نئی نئی چیزیں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں، متعدد لوگوں نے مصافحے کے بدلے کہنیاں اور پاؤں ملانا شروع کردیے تو کہیں کسی شخص نے سماجی دوری کے لیے کارڈبورڈ کا گھیرا ہی پہن لیا تاکہ وہ لوگوں سے دوری اختیار کرسکیں۔

دنیا بھرمیں صرف انسانوں نے ہی سماجی دوری اختیار نہیں کی بلکہ متعدد شہرہ آفاق عالمی برانڈز کے لوگوز نے بھی سماجی دوری اختیار کر لی ہے اور اس ضمن میں ان برانڈز نے اپنے لوگوز کو ری ڈیزائن یعنی دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔

چلیں سماجی دوری سے متعلق شہرہ آفاق عالمی برانڈز کے نئے لوگوز پر نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ میکڈونلڈز

فوٹو: بشکریہ سی این این 

گزشتہ ہفتے مقبول ترین فوڈ چین میکڈونلڈز برازیل کی جانب سے نیا لوگو سامنے آیا جس میں میکڈونلڈز کے لوگو کا (ایم) کو جدا یعنی دور کردیا گیا۔

2۔ کوکا کولا

فوٹو: بشکریہ سی این این 

شہرہ آفاق برانڈ کوکا کولا نے بھی کورنا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرنے کے پیشِ نظر اپنے لوگو کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے جس میں کوکا کولا کے الفاظ دور دور ہیں۔

ساتھ ہی کوکا کولا نے سماجی دوری سے متعلق ایک سلوگن بھی بنایا ہے جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں"جڑنے کا سب سے بہترین راستہ الگ رہنا ہے"۔

3۔ آؤڈی

فوٹو: بشکریہ سی این این 

معروف جرمن آٹو موبائل کمپنی آؤڈی کی جانب سے بھی سماجی دوری سے متعلق نیا لوگو ڈیزائن کیا گیا ہے اس لوگو میں آؤڈی کے چار رنگز کو جدا کردیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل جڑے ہوئے ہوتے تھے۔

4۔ نائیکی

فوٹو: بشکریہ سی این این 

معروف برانڈ نائیکی نے سماجی دوری سے متعلق اپنے لوگو کی ٹیگ لائن "جسٹ ڈو اٹ" سے تبدیل کر کے "جسٹ ڈونٹ ڈو اٹ" کر دی ہے۔

5۔ ماسٹر کارڈ 

فوٹو: بشکریہ سی این این 

معروف امریکی ملٹی نیشنل فنانشل کمپنی ماسٹر کارڈ نے بھی اپنے لوگو میں موجود گول دائروں کو دور دور کردیا۔ 

مزید خبریں :