Time 31 مارچ ، 2020
پاکستان

سربراہ پاک بحریہ کا اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

فوٹو: فائل

پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  سربراہ پاک بحریہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، جب کہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران  3 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے باقی تمام افسران 2 ،2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1872تک جا پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :