کھیل
Time 31 مارچ ، 2020

بابر، سرفراز اور وہاب ریاض نے اظہر علی کے چیلنج کا جواب دے دیا

سب سے پہلے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو چیلنج کا جواب دیا،فوٹو:فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد  اور وہاب ریاض نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے پُش اپ چیلنج کاجواب دے دیا۔

کورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

ایسی صورتحال میں کرکٹرز نے بھی دیگر افراد کی طرح خود کو فٹ رکھنے کے لیے ایک نئی مصروفیت نکال لی ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سوشل میڈیا پر  ویڈیو میں  پش اپس نکالے اور بابر اعظم ، وہاب ریاض ، اسد شفیق ،سرفراز احمد اور انگلش کرکٹر ٹام بینٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو چیلنج دیا کہ وہ بھی ایسا کرکے دکھائیں۔

 سب سے پہلے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو چیلنج کا جواب دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں بابر اعظم پش اپس لگانے کے بعد ٹاسک سرفراز احمد کو   دے رہے ہیں۔

 اس کے بعد آج سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی چیلنج قبول کرکے انہیں جواب دے دیا اور وہاب ریاض کو ٹاسک دے دیا۔

سرفراز کے بعد فاسٹ بولر  وہاب ریاض بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے پش اپ لگانے کے بعد شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاداب خان کو چیلنج کردیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ان میں سے کون سب سے پہلے اس چیلنج کا جواب دیتا ہے۔

مزید خبریں :