Time 03 اپریل ، 2020
پاکستان

ڈینیل پرل کیس کے فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب ہوا: شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ساری دنیا کی توجہ کورونا کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے اور پاکستان کی کورونا سے متعلق کاوشوں کی دنیا تعریف کررہی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکريٹری جنرل سے کورونا پر مفید گفتگو ہوئی اور انہوں نے کورونا سے متعلق اچھی تجاویز شیئرکیں، سیکریٹری جنرل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی پر بھی بات ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے کی ٹائمنگ پر تعجب ہوا ہے، اپیل کا حق ہے اعلیٰ فورم پر اپیل کی جا سکتی ہے۔

ٹائیگر فورس پر سیاست نہ کریں: فردوس عاشق

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکو مت نے مستحق نادار افراد کے لیے 1200  ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا، مستحق افراد کو راشن کے لیے 12 ہزار فی کس دیئے جائیں گے، ہم وزیراعلیٰ سندھ کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس پر سیاست نہ کریں، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد اس حصہ بن سکتا ہے۔

مزید خبریں :