Time 03 اپریل ، 2020
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں ساڑھے 3 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن مکمل

کراچی سمیت سندھ میں ساڑھے تین گھنٹے کا مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جمعے کے روز دوپہر ساڑھے 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن میں اس دوران دکان کھولنے اور ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہ لانے کا حکم دیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں تھی۔

تاہم اس دوران بعض شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں 22 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں سختی کرتے ہوئے مساجد میں باجماعت پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ محدود کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :