03 اپریل ، 2020
وزیر اعظم عمران خان سے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے ملاقات کی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام کی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے قوم سے عطیات جمع کرانے کی اپیل بھی کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں طیبہ خانم نے کورونا ریلیف مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار کیا جب کہ عمران خان نے ان کے جذبے کو سراہا۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جب کہ پاکستان میں اس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے 37 اموات ہوچکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 سے زیادہ ہے۔