دنیا
Time 04 اپریل ، 2020

برطانیہ میں ایک ہی دن کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں 20 فیصد اضافہ

برطانیہ میں ایک دن میں کورونا وائرس کا شکار 708 مریضوں کی ہلاکت کے بعد وہاں اس مہک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار سے بڑھ گئی ۔

برطانیہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے متاثر 708 مریضوں کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 4 ہزار 313 ہوگئی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک برطانیہ میں ایک لاکھ 83 ہزار 190افراد کے کورونا ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے 41 ہزار 903 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ایمپریل کالج لندن کےایک پروفیسر اور ماہر وبائی امراض نیل فرگیوسن کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں سماجی دوری کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا تو وہاں ہلاکتوں کی تعداد آنے والے کچھ ہفتوں میں بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کے اعتبار سے امریکا اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے مگر سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپ میں سامنے آ رہی ہیں جہاں اٹلی میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ساڑھے 14 ہزار جب کہ اسپین میں ساڑھے 11 ہزار سے زیادہ ہے۔



مزید خبریں :