آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟

 آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان—فوٹو  فائل 

 سڈنی: آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے مایوس ہو کر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 آسٹریلیا کی جانب سے 9 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اسٹیو او کیف حالیہ شفیلڈ شیلڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر تھے۔

آئی سی سی کے مطابق سابق ٹیسٹ اسپنر کو نیو ساؤتھ ویلز نے نیا کنٹریکٹ نہیں دیا تھا جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔

اس حوالے سے اسٹیو او کیف نے کہا کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں،لیکن مجھے کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی اس لیے  فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں لیکن بگ بیش لیگ کھیلتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ  آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہے جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :