Time 06 اپریل ، 2020
پاکستان

ٹھٹھہ میں راشن کی تقسیم کے دوران دو گروپوں میں تصادم، 18 افراد زخمی

پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کر کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران دوگروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بگھان میں راشن تقسیم کرنے کے دوران قطار توڑ کر راشن کے حصول کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس میں لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کر کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔

مزید خبریں :