پاکستان
Time 07 اپریل ، 2020

رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہوگا: شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہوگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کپتان نے اپنی فیلڈنگ بدلی ہے، کپتان اپنی فیلڈنگ بدلتا رہتا ہے، جو فیصلے عمران خان نے کئے مجھے بھی معلوم نہیں تھا اور یہ رپورٹ لیک ہوئی تو اچھا ہوا، آٹا چینی بحران رپورٹ لیک ہوئی یا حکومت نے جاری کی دونوں اس حکومت میں ہوئیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کرسکتا، رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں پہلے سے رجسٹر لوگ شامل ہیں، اتنی مخلوق کو راشن بانٹنا آسان کام نہیں، مستحقین کو امداد اگلے بدھ سے ملنا شروع ہوگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے، کورونا نے جتنی سیاسی ہلچل پیدا کی اتنی تو نائن الیون نے پیدا نہ کی تھی ، اس امتحان میں جتنا چین کام آیا ہے اتنا کوئی کام نہیں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے میں 2100 اسپتال کا بیڈ دے سکتے ہیں،  ہم قرنطینہ گیٹ بنا رہے ہیں جس پر 30 سے 35 ہزار خرچہ آیا ہے،

مزید خبریں :