کاروبار
Time 07 اپریل ، 2020

روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 91 پیسے مہنگا ہوگیا

گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 45 پیسے مہنگا ہو چکا ہے— فوٹو:فائل 

ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور انٹربینک میں ڈالر مزید 91 پیسے مہنگا ہوگیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور  آج ڈالر 91 پیسے مہنگا ہو کر 167.89 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  ایک  روپے اضافے سے 168 روپے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 45 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :