دنیا
Time 07 اپریل ، 2020

کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی بار چین میں کوئی موت سامنے نہیں آئی

کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی بار چین میں 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے کوئی موت سامنے نہیں آئی۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کو ملک بھر میں 32 نئے کورونا کیسز سامنے آئے اور یہ تمام افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جنوری میں پہلی بار سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کرنا شروع کیے تھے اور اس کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

کورونا وائرس نے اٹلی اور اسپین کے بعد فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈز کو بھی جکڑلیا۔

وائرس نے اسپین میں 24گھنٹوں میں مزید 743 زندگیاں چھین لیںاور اموات 13 ہزار سے اوپر چلی گئیں۔

فرانس میں مجموعی طور پر 8911 اموات سامنے آچکی ہیں جبکہ بیلجیم میں آج 400 اور نیدر لینڈز میں 203 افراد جان سے گئے۔

سوئیڈن میں لاک ڈاون نہ ہوا اور آج 114 زندگیاں چلی گئیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں مریضوں کی تعداد 51 ہزار سے اوپر چلی گئی۔

امریکا میں لگاتار چھٹے روز ایک ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اور مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار سے اوپر ہوگئی۔ ایران میں بھی مزید 133 افراد انتقال کر گئے۔

مزید خبریں :