کاروبار
Time 09 اپریل ، 2020

کورونا ریلیف پیکج کے تحت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی تجویز منظور

300 یونٹ ماہانہ والے صارفین کو 22 ارب روپے تک کا ریلیف ملے گا جبکہ صنعتی صارفین کو ٹیرف کمی کی مد میں 13 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا— فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا ریلیف پیکج کے تحت فیول ایڈ جسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی تجویزمنظورکرلی۔

300 یونٹ ماہانہ والے صارفین کو 22 ارب روپے تک کا ریلیف ملے گا جبکہ صنعتی صارفین کو ٹیرف کمی کی مد میں 13 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستانی اور انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

مزید خبریں :