09 اپریل ، 2020
چار روز سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری آنے لگی۔
برطانوی وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جانسن کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، برطانیہ میں لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق فیصلہ اگلے ہفتے تک کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 60 ہزار 733 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 7 ہزار 97 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور صرف 135 صحتیاب ہوئے ہیں۔