Time 10 اپریل ، 2020
پاکستان

سائبر کرمنلز نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا

کورونا علاج اور احساس کیش پروگرام کے تناظر میں سائبر کرمنلز سرگرم ہو گئے ہیں اور نت نئے طریقوں سے لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم بٹور رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ سائبر کرمنلز نے سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے لہذا شہری کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔

کورونا علاج اور احساس کیش پروگرام کے تناظر میں سائبر کرمنلز سرگرم ہو گئے ہیں اور نت نئے طریقوں سے لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم بٹور رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے مطابق سائبر کرمنلز شہریوں سے رابطہ کر کے ایس ایم ایس کوڈ مانگتےہیں جو درحقیقت واٹس اپ ویری فکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے۔

سائبرکرائم سرکل کا کہنا ہے کہ کرمنلز متاثرہ شخص کےکو نٹیکٹس سے رابطہ کر کے ایزی پیسہ مانگتے ہیں۔

سائبرکرائم سرکل کے مطابق چنددنوں میں اس طرح کےکیس میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، گروہ کے زیادہ تر ٹارگٹ افراد مڈل کلاس گھرانےسےتعلق رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنا کسی قسم کا کوڈ کسی کو نہ دیں، شہری بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے کسی نامعلوم شخص کو کوڈ نہ بتائیں۔

مزید خبریں :