10 اپریل ، 2020
وفاقی حکومت نے ابتدائی مرحلے میں 3 ائیرپورٹس کے درمیان نجی طیاروں کو پروازوں کی اجازت دے دی۔
ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اسلام آباد ،کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کے درمیان نجی طیاروں کوپروازوں کی اجازت دی گئی ہے تاہم نجی طیاروں کی پروازوں کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی طیاروں کو صحت سے متعلق سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں فلائٹ آپریشن بھی معطل ہے تاہم دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔