تصاویر —امریکا : نیویارک کے قبرستانوں میں جگہ ختم، جزیرے پر اجتماعی تدفین

دنیا میں سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں جہاں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہے

امریکا میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید 2000 افراد جان سے چلے گئے۔

امریکا میں کورونا وائر س سے اموات کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہوگئی اور قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے کی وجہ سے ریاست نیو یارک کے ہارٹ لینڈ جزیرے میں ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کی جانے لگی۔

صرف نیویارک میں اب تک7 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ نیو جرسی میں1700، مشی گن میں 1000، لوزیانا میں 700 اور کیلیفورنیا میں 600 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکا میں اب تک 4 لاکھ 75 ہزار شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیلیفورنیا میں مفت راشن بانٹنے والے اسٹور کے سامنے گاڑیوں اور لوگوں کی لمبی قطار لگ گئی۔

رائٹر فوٹو

رائٹر فوٹو
رائٹر فوٹو


رائٹر فوٹو
رائٹر فوٹو
رائٹر فوٹو
رائٹر فوٹو