پاکستان
Time 12 اپریل ، 2020

کورونا ٹیسٹ کی مزید 50 ہزار کٹس سندھ حکومت کو مل گئیں

 سندھ حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ایمرجنسی ریلیف فنڈکے تحت خریدی ہیں: مرتضیٰ وہاب— فوٹو:فائل 

سندھ حکومت کی جانب سے درآمد کی گئی 50 ہزار کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ایمرجنسی ریلیف فنڈکے تحت خریدی ہیں اور یہ 50 ہزار کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درآمد کی گئی کورونا ٹیسٹنگ کٹس سندھ کے دیگراضلاع میں بھی بھیجی جائیں گی اور آئندہ چند روز کے دوران کورونا ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 12 ہزار 740 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 1318 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

صوبے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد  371 ہے۔

مزید خبریں :