Time 14 اپریل ، 2020
پاکستان

کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا انکشاف

فوٹو: فائل

کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات غیرقانونی طور پر ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان میں ایک سائیبر سیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ 11کروڑ 50 لاکھ صارفین کا موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چرا کرایک ڈارک ویب پر 20 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نےکہا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کے لیے موبائل کمپنیوں سے مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :