18 اپریل ، 2020
بھارت سے پاکستان آنے والے 41 شہریوں میں سے 2 خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
جیونیوز کے مطابق یہ شہری جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے جن میں سے 2 خواتین میں کورونا مثبت آنے کے بعد اٹاری امیگریشن کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔
کورونا کے یہ 2 کیسز سامنے آنے کے بعد اٹاری میں امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیاگیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 14 ہزار سے زائد کیسز ہیں اور تقریباً 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے باعث حکومت نے 3 مئی تک طویل کرفیو نافذ کررکھا ہے۔