18 اپریل ، 2020
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گندم کی سبسڈی کا فیصلہ پنجاب میں ہوا، معلوم نہیں نزلہ کس پر گرے گا؟
اپنے بیان میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم چوروں کو نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی قسط کو آگے کیا ، ورنہ پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو جو وزیر جس رپورٹ میں پایا گیا اسے پھکی ضرور ملے گی، اگر عمران خان جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتے ہیں تو دوسرے وزیروں سے بھی کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے دم کیا ، اس لیے شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، اب شہباز شریف لندن جائیں گے یا جیل وقت بتائے گا، وفاق اور سندھ کی لڑائی کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی طرف سے گولہ باری نہیں ہونی چاہیے تھی۔ وفاقی وزیر نے قُلیوں کو 12 ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان بھی کیا۔