Time 19 اپریل ، 2020
پاکستان

قریبی ساتھی کی شکایت پر شاہ محمود قریشی مقامی ایس ایچ او پر شدید برہم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے قریبی ساتھی کی شکایت پر ملتان میں ممتاز آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پر شدید برہم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر خارجہ ایس ایچ او ممتاز آباد کو ڈانٹ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی ایس ایچ او ممتاز آباد کو کہہ رہے ہیں کہ کام کرنا ہے کرو، نہیں کرنا تو ناکرو لیکن بدتمیزی نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بدتمیزی کروگے تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑلوں گا۔

رپورٹ کے مطابق  شاہ محمود قریشی سے  ان کے قریبی ساتھی رانا افضل نے شکایت میں ایس ایچ او پر ایک مقدمے میں رشوت لینےکا الزام لگایا تھا۔

مزید خبریں :