Can't connect right now! retry

کھیل
21 اپریل ، 2020

لاک ڈاؤن کی مصروفیات، سابق کرکٹر مشتاق احمد گھر کا واش روم صاف کرتے ہوئے نظر آئے

 
فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے اپنے گھر کے واش روم کی صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

مشتاق احمد نے گھر کے واش روم کی صفائی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ایک حدیث بھی شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتاق احمد جھاڑو کے ساتھ اپنے واش روم کی صفائی کرتے نظر آرہے ہیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ واش روم کی صفائی ٹریننگ سے زیادہ مشکل کام ہے، سب لوگ اپنے گھر کی صفائی کا خیال رکھیں بہت مزہ آئے گا اوراپنے بچوں کو بھی گھر کی صفائی کرنے کی عادت ڈالیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر کی صفائی سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، گھر میں کام کرنے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ عالمگیر وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور ہیں اور اپنا وقت اچھا گزارنے کے لیے تمام تر لوگ گھر کے کام کاج میں مصروف ہیں۔  

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM