Time 21 اپریل ، 2020
صحت و سائنس

موسم گرما میں ان پھلوں کو غذا میں ضرور شامل کریں

فوٹو: فائل

پھل کو غذائیت سے مالامال سمجھا جاتا ہے اور روزانہ پھلوں کو غذا میں شامل کرنےسے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اللہ نے ہمیں ہر موسم کے اعتبار سے پھل عطا کیے ہیں جس کا استعمال کر کے آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، اسی طرح موسم گرما میں استعمال کرنے کے لیے ہمارے پاس بے شمار پھل ہیں جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اسے روزانہ کھانے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو موسم گرما کے اعتبار سے ایسے پھلوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جسے روزانہ استعمال کر کے آپ کی جلد، بال اور صحت اچھی رہے گی۔

تربوز

فوٹو: فائل

موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اس کمی کو دور کرنے کے لیے تربوز کا استعمال کرنا نہایت ہی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تربوز کا استعمال کرنے سے آپ کا بلڈ پریشراور دل کی صحت بہتر ہوجاتی ہےاور یہ غذائیت سے مالامال ہوتا ہے۔

پپیتا

فائل فوٹو

غذائیت سے مالامال پھل پپیتے میں 'پیپین' نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس سے صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پپیتا کھانے سے جلد تروتازہ رہتی ہے جب کہ اسے روزانہ کھانے سے قوتِ مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

لیچی

فوٹو: فائل

ذائقے سے بھرپور پھل لیچی اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامن سی اور دیگر غذائیت سے مالامال ہوتی ہے جب کہ اس میں فائبر بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

موسم گرما میں روزانہ لیچی کا استعمال کرنا بہترین ہوگا۔

انناس

فوٹو: فائل

انناس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، موسم گرما میں انناس کا استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ اور نظام قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔

کیوی

فوٹو: فائل

کیوی وٹامن سی سے مالامال پھل ہے، کیوی کو روزانہ اپنی غذا میں شامل کرنے سے نیند، دل کی صحت، اور جلد بہترین ہوتی ہے۔

مزید خبریں :