Time 22 اپریل ، 2020
پاکستان

کراچی کے بڑے سپر اسٹور میں کورونا کا کیس نکل آیا، اسٹور بند

کراچی کے میٹرو سپر اسٹور کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹور کو بند کردیا گیا۔

پاکستان میں یہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والا پہلا سپر اسٹور ہے جو کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقع  ہے۔

اسٹور کی انتظامیہ نے اسے بند کرنےکا نوٹس گیٹ پر لگا دیا ہے  جس کے مطابق اسٹور کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سفاری سپر اسٹور کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

سپر اسٹور کے ایک اہلکار کا کہنا تھاکہ اسٹور خود بند کیا ہے تاکہ خریداروں کی حفاظت ہو، عملے کے 90 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کر کیے گئے اور سپر اسٹور میں فیومیگیشن کا عمل جاری ہے۔

اسٹور بند کرنے کے نوٹس کا عکس، فوٹو: جیونیوز


مزید خبریں :