23 اپریل ، 2020
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمکلز برآمد کر لیے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اور 23 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، میٹھی چھالیہ اور مختلف فلیورز کے کیمکل برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔